May ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • روحانی اور رئیسی میں کانٹے کا مقابلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت داخلہ اور مرکزی الیکشن آفس نے کل ہونے والے ١٢ویں صدارتی انتخابات کے اب تک نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق موجودہ صدرحسن روحانی دوسرے صدارتی امیدواروں سے آگے ہیں۔

صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار حسن روحانی 14 ملین 6 لاکھ 19 ہزار 848 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور سید ابراہیم رئیسی 10 ملین ایک لاکھ 25 ہزار 855 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ سید مصطفی میرسلیم نے دو لاکھ 97 ہزار 276 اور سید مصطفی ہاشمی طبا نے ایک لاکھ 39 ہزار 331 ووٹ حاصل کیے ہیں.

ایران کے مرکزی الیکشن آفس کے سربراہ علی اصغر احمدی کا کہنا ہے کہ ١٢ویں صدارتی انتخابات میں 40 ملین سے زائد رائے دہندگان نے حصہ لیا .

ان کا کہنا تھا کہ 25 ملین 9 لاکھ 66 ہزار 729 ووٹوں میں سے 25 ملین ایک لاکھ 82 ہزار 310 ووٹوں کو درست قرار دیا جاچکا ہے.

سرکاری اطلاعات کے مطابق، 12ویں صدارتی انتخابات میں عوامی شرکت 72.7 فیصد رہی.

علی اصغر احمدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ آج شام تک 12ویں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا.

واضح رہے کہ حسن روحانی نے 2013 میں ہونے والے 11ویں صدارتی انتخابات میں ایک کروڑ 83 لاکھ 13 ہزار 629 ووٹ حاصل کئے تھے.

 

ٹیگس