May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • صدرمملکت  کی جانب سے عوام کی قدردانی

صدرمملکت حسن روحانی نے کہا ہے کہ 12ویں صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی بھرپوراور پرجوش موجودگی ملک کے مستقبل، قومی اعتماد، سماجی اورعالمی سرمایہ کی اہمیت کی علامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 19 مئی کے انتخابات میں قوم کی پرجوش شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی 12ویں حکومت عوامی مطالبات پورا کرنے اور قومی مفادات کے حصول کے لئے بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔ صدر حسن روحانی نے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیشہ قائد انقلاب اسلامی کی ہدایات و راہنمائی کی روشنی میں ملک کی ترقی اور قومی مقاصد تک رسائی کیلئے کام کرتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئی حکومت قومی مقاصد کے حصول اور وطن عزیز کی ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقائی اور بین الاقوامی دشمنوں سے مقابلہ کرنا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کے لئے باہمی تعاون کرنا چاہیئے.

ٹیگس