May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کے فوجی وفد کا دورہ پاکستان

ایران کے فوجی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کا فوجی وفد امن و دوستی کا پیغام لے کر پاکستان پہنچا ہے۔

ایران کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے سربراہ کے جانشین اور وفد کے سربراہ ایڈمیرل فریبرز قادر پناہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے لئے صرف ایک پڑوسی ملک ہی نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات قائم رہے ہیں اور ایران وپاکستان کے درمیان مختلف میدانوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں-

ایڈمیرل فریبرزقادرپناہ نے مزید کہا کہ ایران کے دفاعی وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تحقیقاتی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اس تعاون میں فروغ ایران و پاکستان کے درمیان مختلف میدانوں میں اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں موثر ہے-

قابل ذکر ہے کہ ایران کی قومی دفاعی یونیورسٹی کا ایک اعلی سطحی فوجی وفد، ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی و دفاعی میدانوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اتوار کو اسلام آباد پہنچا- اس سات رکنی وفد کی سربراہی ایڈمیرل فریبرز قادر پناہ کر رہے ہیں- یہ وفد چوبیس مئی تک پاکستان کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کا مہمان ہو گا- 

ٹیگس