May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف ٹرمپ اور نتن یاہو کے بے بنیاد دعوے

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف واشنگٹن کی دشمنانہ پالیسیوں کی قدردانی کی ہے۔

پیر کے روز ہونے والی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے اس بات کا بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے کہ تہران دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے، ایران کے مقابلے میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مکمل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

بنیامین نتن یاہو نے اس پریس کانفرنس میں امریکی صدر کے دورہ اسرائیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ دعوی بھی کیا کہ بیت المقدس، اسرائیل کا دائمی دارالحکومت ہے۔

اس مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بھی اس بات کا بے بنیاد دعوی کیا کہ ایران، مشرق وسطی کے علاقے کے لئے ایک خطرہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ اور نتن یاہو کے دعوے ایرانوفوبیا کا حصہ ہیں کہ جسے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے حکام نے ٹرمپ کے دورہ ریاض کے موقع پر خاص طور سے پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

ٹیگس