May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران نے مانچسٹر کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے برطانوی شہر مانچسٹر میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ سے برطانوی شہر مانچسٹر تک دہشت گردی کی جڑ ایک ہے اور اس کی بیخ کنی کی جانی چاہئے - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مانچسٹرسانحے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جھوٹے اور جعلی اتحاد بنانے اور دہشت گردوں کو پروان چڑھانے ، ان کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کرنے والوں کا صحیح پتہ نہ بتانے کا ایک نتیجہ دنیا کے مختلف ملکوں میں دہشت گردی کے کینسر کا پھیل جانا ہے - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  کہا کہ دہشت گردی کے کینسر کا خاتمہ دہشت گردی کے سلسلے میں دوہرے معیار سے ہٹ کر صرف اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے- واضح رہے کہ گذشتہ چھبیس اپریل کو سعودی عرب اور سامراجی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ایران کے سرحدی شہرمیرجاوہ میں پولیس کے ایک گشتی دستے پر حملہ کرکے نو پولیس اہلکاروں کو شہید اور ایک کو زخمی حالت میں پاکستان منتقل کردیا تھا -

 

ٹیگس