May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • خرمشہر کی آزادی جارح قوتوں پر ارادہ حق کی کامیابی کی تاریخ ہے، صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین خرداد مطابق چوبیس مئی کی تاریخ جانبازان اسلام کے ارادہ حق کی جارح قوتوں پر کامیابی کی تاریخ ہے

تین خرداد یا چوبیس مئی انیس سو بیاسی کو ایران کے فداکار اور مخلص سپاہیوں اور فوجی جوانوں نے خرمشہر کو عراق کی بعثی فوج کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا - صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے  بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے حرم میں حاضری دی اور ان کے اصولوں سے تجدید عہد کیا-  صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے امام خمینی کے حرم میں  اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی حفاظت عوام  کریں گے اور انیس مئی کے صدارتی الیکشن میں عوام کی پولنگ اسٹیشنوں پر شاندار اور تاریخی شرکت دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوری نظام کے تحفظ کا باعث بنے گی - صدرمملکت حسن روحانی نے اسلامی نظام  کی جمہوریت اور اسلامیت کو امام خمینی کی کاوشوں کا عظیم ثمرہ اور یادگار قرار دیا اور کہا کہ تمام میدانوں میں عوام کی بھرپور موجودگی ہمیشہ مشکلات کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی -

ٹیگس