May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • مغربی ہتھیاروں کا انبار سیکورٹی کا ضامن نہیں!

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے حامی بعض ممالک اپنے پٹرو ڈالر سے مشرق وسطی کو مغربی ہتھیاروں کے انبار میں تبدیل اور بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں -

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے ماسکو پہنچنے پر اپنے بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قوموں اور ملکوں کی سیکورٹی عوام کی اپنے نظام میں زیادہ سے زیادہ مشارکت اور سیاسی اداروں کی تقویت کے ذریعے ہی یقینی بنائی جاسکتی ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا ہے کہ ہتھیاروں کا انبار لگانے سے سیکورٹی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا اور عراق کے معدوم ڈکٹیٹر کا انجام بھی اسی حقیقت کی تصدیق کرتا ہے - ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری ماسکو میں سیکورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے دورے پر ہیں - اس اجلاس میں دنیا کے ایک سو سے زائد ملکوں کے اعلی حکام اور مندوبین شرکت کر رہے ہیں- سیکورٹی سے متعلق یہ عالمی اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس میں انٹلیجنس اور سائبر سیکورٹی اورعلاقے اور دنیا کو دہشت گردی سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا- اس موقع پرشام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ملکوں کے قومی سلامتی کے امور کے مشیروں اور سکریٹریوں کا بھی اجلاس ہوگا - 

ٹیگس