May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے آل خلیفہ حکومت کو انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرینی علماء اورعوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے تشدد آمیز اقدامات کے منفی نتائج کی بابت خبردار کیا ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بدھ کو ہمارے نمائندے سے گفتگو میں بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ کی نمائشی عدالت کے فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ، مذموم ناقابل قبول اور ناپسندیدہ ہے اور بحرینی کی حکومت کو اپنے سماج اور اپنے اطراف کے ماحول کے پیش نظراس طرح کے تشدد آمیز اقدامات کے منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا-

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت بحرین کو سیکھنا چاہئے کہ اپنی طاقت اپنے ملک کے عوام سے لینی چاہئے کیونکہ یہ عمل اس کے لئے بیگانہ طاقتوں کی طرف دست نیاز بڑھانے سے کہیں زیادہ فائدے میں ہے- انہوں نے بحرینی حکام کو یاد دہانی کرائی کہ تجربے اور تاریخ نے ثابت کر دکھایا ہے کہ غیروں کی مدد عارضی ہوتی ہے اور وہ ایک دن ختم ہو جائے گی-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی حکومت بحرین کے تشدد کی جانب سے بے توجہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے، انسانی حقوق کے بارے میں دوہرے معیار رکھتے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے -

ٹیگس