May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران، سیاحت کے لئے دنیا کا محفوظ ترین ملک

ایران کے ثقافتی ورثے، ہنڈی کرافٹ اور سیاحت کے ادارے کی سربراہ نے ایران کو سیر و سیاحت کے لئے بھی دنیا کا پرامن ملک قرار دیا ہے

ایران کے ثقافتی ورثے ، ہنڈی کرافٹ اور سیاست کے ادارے کی سربراہ زہرا پور احمدی نے ایک انٹرویو میں ایران میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں نے ایران میں سیاحت کے پرکشش اور دلفریب مواقع اور مقامات کو بخوبی پہچان لیا ہے اور ذرائع ابلاغ بھی ایران کو سیر و سیاحت کے لئے ایک بہترین ملک کے طور پر پہنچنوانے کی کوشش کر رہے ہیں- احمدی پور نے کہا کہ ایرانی حکومت اپنی پوری توجہ سیاحت کے فروغ پر مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس صنعت کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے - اس سے قبل عالمی اقتصادی فورم دوہزارسترہ نے مسلسل تیسرے سال ، ایران کو سیاحت کے لئے اخراجات کے لحاظ سے بھی سب سے مناسب ملک قرار دیا ہے-