May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران، روس اور شام کے درمیان سہ فریقی تعاون پر صدر ایران کی تاکید

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردی کے خلاف ایران روس اور شام کے سہ فریقی تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امن و استحکام کی تقویت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران روس اور شام کے سہ فریقی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے انہوں نے منگل کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ٹیلیفون پر رابط کئے جانے کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ تہران، اقوام متحدہ کے اقدامات کے دائرے میں شام میں فائربندی کا تحفظ کرنے کے لئے ایران، روس اور ترکی کے درمیان مفاہمت کی حمایت کرتا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ملکوں منجملہ امریکہ اور سعودی عرب کی سرگرمیاں علاقے کی صورت حال مزید پیچیدہ ہونے کا باعث بن رہی ہیں، کہا کہ تمام ممالک کو چاہئے کہ متحدہ طور پر دہشت گردی کے خلاف حقیقی مہم اور علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے کی کوشش کریں۔واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ٹیلیفون پر ایران کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے شام میں بعض ملکوں کے جارحانہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس