May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • دو سرحدی محافظوں کی شہادت پر بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی سیکورٹی فورس سرحدوں پر دہشت گردوں کے اقدامات کا منہ توڑ جواب دے گی۔

ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر قاسم رضائی نے اتوار کو ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر ارومیہ میں دہشت گرد گروہ پژاک کے ہاتھوں ایرانی سرحدی فورس کے دو جوانوں کی شہادت کے بعد کہا ہے کہ ایران کے مغربی صوبہ آذربائیجان کی سرحدیں عراق، ترکی اور آرمینیا سے ملتی ہیں اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایران کا جو علاقہ ترکی کی سرحد سے ملتا ہے وہاں مختلف ناموں سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے-

انہوں نے ارومیہ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس حملے کا ذمہ دار ترکی کو سمجھتا ہے اور ترکی کو اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں جواب دہ ہونا چاہئے-

واضح رہے کہ ہفتے کو ارومیہ شہر میں دہشت گرد گروہ پژاک کے عناصر نے سرحدی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر حملہ کر کے دو جوانوں کو شہید کر دیا-

امریکا صیہونی حکومت اور برطانیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ پژاک نامی انقلاب دشمن دہشت گرد گروہ کو استعمال کیا ہے-