May ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے کابل کے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ اقدام کو مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہ جس میں چار سو سے زائد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے، کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کا فقدان اس قسم کے بڑھتے ہوئے ظالمانہ اقدامات کا باعث بن رہا ہے۔

بہرام قاسمی نے تشدد و قتل عام کے ذریعے مقاصد کے حصول کو غیر ممکن قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اغیار اور علاقے کے بعض ملکوں کی عدم مداخلت کے ساتھ، کہ جوانتہا پسند گروہوں کو مسلح کرنے میں مصروف ہیں، افغان فریقوں میں مذاکرات کے ذریعے اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے خواہ وہ کہیں اور کسی بھی بہانے سے نیز کسی کی بھی جانب سے کئے گئے ہوں، شرمناک اور قابل مذمت ہیں اور ان حملوں کی شدید مذمت کئے جانے کے علاوہ ان کا بھرپور جواب دیا جانا چاہئے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سخت و دشوار ترین حالات میں بھی ہمیشہ افغانستان کی حکومت  اور مظلوم و عظیم  قوم کے ساتھ رہے گا۔

ٹیگس