Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کی بحریہ دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

ایران کی بحریہ کے چیف کا کہنا ہے کہ ایران دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب الله سیاری نے گزشتہ روز بین الاقوامی سمندری حدود کے دورے پر روانہ ہونے والے ایرانی بحریہ کے سینتالیسویں نیوی فلوٹیلا گروپ میں شامل جہازوں کو رخصت کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی  آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں ہم اپنی سرحدوں اور قومی مفادات کی حفاظت کے لئے دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں اور ایسے تمام مذموم عزائم کا بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد سمندری حدود میں فعال موجودگی، ایرانوفوبیا کی روک تھام، قومی مفادات اورایرانی شپنگ لائنز کی حفاظت ایران کی بحری فوج کے اسٹرایٹجک خصوصیات  میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز بین الاقوامی پانیوں کے دورے پر جانے والے ایرانی بحریہ کے سینتالیسویں نیوی فلوٹیلا گروپ میں شامل بحری جہاز ہمسایہ ملک عمان اور اس کے بعد دیگر ممالک جائیں گے۔

ٹیگس