Jun ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنے پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ تہران ایٹمی معاہد پر کاربند رہے گا

وزیرخارجہ جواد ظریف نے اوسلو میں یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات میں کہا کہ ایران کبھی بھی یکطرفہ طور پر ایٹمی معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹے گا - انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کی امریکا کی طرف سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں ایران مناسب اور جدید اسٹریٹیجی اپنائےگا - فریقین نے اس ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ علاقے کے ملکوں منجملہ قطر اور شام کی صورتحال پربھی بات چیت کی اور دونوں فریقوں نے بات چیت کے ذریعے علاقے میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے پر زوردیا - ایران کے وزیرخارجہ نے اوسلو میں اپنے قیام کے دوران ناروے اور انڈونیشیا کے وزرائےخارجہ سے بھی ملاقات کی - وہ اوسلو فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ناروے گئے تھے

ٹیگس