Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی

ایران نے بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پرہونے والی تباہی پراس ملک کی حکومت اورعوام سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بنگلہ دیش میں تودے گرنے اورزمین کھسکنے سے کئی افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت،عوام اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی پہاڑی اضلاع میں موسلادھار بارش ، تودہ گرنے اور زمین کھسکنے سے اب تک کم از کم 150 افراد جاں بحق اور سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

بارش اور تودہ گرنے سے چٹاگانگ، باندراون اور رنگاماٹی اضلاع میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارت کے سربراہ ریاض احمد نے بتایا کہ رنگاماٹی ضلع میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔

بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے ہیں۔

 

ٹیگس