Jun ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  •  ایران کی کم سے کم دفاعی صلاحیت کی ایک مثال

علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کی آئندہ کارروائی بھی دشمنوں اور دہشتگردوں کے لئے مزید تباہ کن ثابت ہوگی۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کی اسٹریٹیجک مرکز کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے دہشتگردوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائل کارروائی کے حوالے سے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے آزاد اور خودمختار ملک ایران نے دشمنوں اور دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا ہے اور آئندہ بھی جواب دے گا۔ سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دہشتگردوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حالیہ کارروائی ایران کی کم سے کم دفاعی صلاحیت کی ایک مثال ہے.

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کل تہران حملوں کے جوابی ردعمل میں شام کے علاقے دیرالزور میں قائم تکفیری دہشتگردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر اسے تباہ کر دیا۔ 7 جون کو تہران میں پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رح) کے مقدس مزار پر دہشتگردوں کے حملوں کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور متعدد روزہ دار زخمی ہوگئے تھے اور سپاہ پاسداران انقلاب نے اس حملے کے بعد کہا تھا کہ نہتے عوام کے خون کا بدلا لیا جائے گا۔

ٹیگس