Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  •  افریقی ممالک کے دورے کا اختتام

ایران اور تیونس کے درمیان باہمی تعاون کی ترقی کے لئے متعدد مواقع موجود ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تیونس کے دورے کے موقع پر اس ملک کے صدر الباجی قائد السبسی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور تیونس کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کافی مواقع موجود ہیں اور اس حوالے سے کوئی حد مقرر نہیں ہے.

تیونسی صدر السبسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مہذب اور تاریخی ملک ہے اور ہم اس ملک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی ترقی و فروغ کا خیرمقدم کرتے ہیں.

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شمالی افریقہ کے تین ملکوں الجيريا، موریطانیہ اور تیونس کے دورے  کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے۔ ان دوروں کا مقصد ایران اور شمال افریقی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینا، علاقائی تبدیلیوں، شام کی صورتحال اور خلیج فارس کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا.

 

ٹیگس