Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • عالمی یوم القدس کے موقع پر امت اسلامیہ اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے امت اسلامیہ کو فلسطین کے مستقبل کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ بعض اسلامی ملکوں کے ذریعے تعلقات بڑھانے کے عمل کی مذمت کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بعض اسلامی ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی ایک المیہ ہے انہوں نے عالمی یوم القدس کی آمد کی مناسبت سے کہا کہ امت اسلامیہ عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا والوں کے سامنے اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے عالمی یوم القدس کی آمد کی مناسبت سے تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں سے خطاب کے دوران کہا کہ امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ فلسطین کے مستقبل کے تعلق سے پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کرے - یاد رہے کہ جمعہ الوداع کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے عالمی یوم القدس کے طور پر اعلان کیا تھا تاکہ اس دن پوری دنیا کے مسلمان اور بیدار ضمیر انسان صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے تئیں اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کریں- انہوں نے تہران میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر تہران میں متعین غیرملکی سفیروں کی جانب سے ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بعض دہشت گردانہ اقدامات امریکا کی جھنجھلاہٹ کا نتیجہ ہیں - پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکا کے غصے اور جھنجھلاہٹ کی وجہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کی حالیہ سنگین شکست ہے- انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کی شکست کمرشکن تھی - ڈاکٹرعلی لاریجانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سعودی عرب کی جارحانہ پالیسیوں سے امت اسلامیہ کو نقصان پہنچ رہا ہے کہا کہ سعودی حکام شام و یمن اور اب قطر کی جان کو لگ گئے ہیں جو بہت ہی غلط بات ہے -

 

ٹیگس