Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • عالمی یوم القدس پر ایران کے نو سو شہروں میں مظاہرے ہوں گے

تحریک انتفاضہ و القدس کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع کو ایران کے نو سو شہروں میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رح نے جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا تاکہ ساری دنیا کے مسلمان صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف متحدہ ہوکے آواز بلند کریں۔ایران میں تحریک انتفاضہ و القدس کمیٹی کے سربراہ جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت ، اسرائیل کا حتمی زوال اس سال عالمی یوم القدس کا سلوگن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار ہزار ملکی اور غیر ملکی صحافی اور رپورٹر ایران بھر میں عالمی یوم القدس کے جلوسوں کی کوریج کریں گے۔جنرل رمضان شریف نے کہا کہ ستر سال پہلے امریکی، برطانوی اور صیہونی سازش کے تحت سرزمین فلسطین پر قبضہ کرکے اسے اسلامی ممالک سے جدا کردیا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس وقت بدترین بحران سے دوچار ہے جبکہ خطے کے رجعت پسند عرب حکمرانوں کا مستقبل بھی عراقی ڈکٹیٹر صدام جیسا ہوگا۔

ٹیگس