Jun ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  •  ایران کے میزائل حملوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں میں ایک سو ستّر سے زائد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں کئی کمانڈر، سرغنہ اور بڑے دہشت گرد شامل ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں شام کے علاقے دیرالزور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئے جانے والے میزائل حملوں کی کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی رات، کئے جانے والے چھے میزائل حملوں میں خاصی تعداد میں دہشت گرد ہلاک و زخمی بھی ہوئے جبکہ ان کے فوجی سازوسامان کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے اس علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی شناخت اور اس سلسلے میں مکمل اطلاعات کے حصول، ان ٹھکانوں کی پوزیشن کا پتہ لگانے کے تمام امور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کے توسط سے انجام پائے جس کے بعد میزائل حملے کا اقدام عمل میں لایا گیا اور کامیاب کارروائی کی گئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ ایران کے اقتدار و قومی سلامتی کے تحفظ اوردشمنوں سے لاحق خطرات و دھمکیوں کے مقابلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور ایران کے بدخواہوں کا سختی کے ساتھ اور منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ٹیگس