Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کا اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام عیدالفطر کا تہنیتی پیغام

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی شام عید سعید فطر کی مناسبت سے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام تہنیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ رحمت و برکت کی اس عید کے طفیل، ایک دوسرے کے ساتھ اخّوت و ہمدلی اور مسلمانوں میں امن و استحکام کے قیام کے ساتھ پوری دنیا کو اس دین الہی کی صاف و شفاف تصویر پیش کی جائے گی۔
صدر مملکت نے تاکید کی کہ دین اسلام کی اعلی تعلیمات پر عمل اور صیام و قیام کی عبادت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کراسلامی سرزمینوں سے تشدد و انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بیشتر عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، فلسطین، اردن، سوڈان اور مصر میں اتوار کو عیدالفطر منائی گئی جبکہ عراق و لبنان کے اہلسنت مسلمانوں نے بھی اتوار کے روز عید فطر کا تہوار منایا تاہم اسلامی جمہوریہ ایران میں ماہ رمضان کے تیس روزے پورے ہونے کے بعد پیر کے روز عیدالفطر کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیگس