Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں عیدالفطر کی نماز

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں آج نمازعید الفطر ادا کی گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں عوام نے آج پیر کے روز ایک مہینے تک روزہ رکھنے کے بعد صبح عبادت اور اخلاص کے شکرانہ کے طور پر عیدالفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں انتہائی شان و شوکت سے ادا کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج صبح نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ ان عظيم معنوی اجتماعات كا نقطہ عروج، تہران ميں واقع مصلائے امام خمينی (رح) میں تہران كے عوام كی نمازعيد تھی جوانہوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای كی امامت ميں ادا كی ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عيد فطر كی نماز كے خطبوں ميں، ايرانی قوم اور پورے عالم اسلام كو عيد فطر كی مناسبت سے مباركباد پيش كی۔

نمازعيد ميں لاكھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔

ٹیگس