Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • تہران کی پالیسی دوحہ کے ساتھ تعلقات میں فروغ پر استوار ہے : صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امیر قطر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے قطر کے عوام اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو عید فطر کی مبارکباد دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ ایران کی قوم اور حکومت، قطر کی قوم اور حکومت کے ساتھ ہے اور تہران کی پالیسی دوحہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعلقات کے فروغ پر استوار ہے-

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے اقتصاد میں مدد اور تعلقات میں فروغ خاص طور پر دونوں ملکوں کے نجی شعبوں میں تعلقات میں توسیع، ایران اور قطر کے مشترکہ اہداف میں شامل ہے-

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کا خیال ہے کہ دباؤ، دھمکی یا پابندی علاقے کے ممالک کے درمیان اختلافات کے حل کا صحیح و منطقی طریقہ نہیں ہے-

 صدر مملکت نے ایران اور قطر کی قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو علاقے کے عوام کے مفاد میں قرار دیا اور کہا کہ حکومت قطر کے ساتھ ایران کا تعاون بدستور جاری رہے گا جبکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کے لئے کافی ظرفیت و گنجائش پائی جاتی ہے-

ڈاکٹر حسن روحانی نے گفتگو کے ذریعے علاقے کے مسائل کے حل کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران، علاقے مین امن و امان کے لئے سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہے-

ایران کے صدر نے علاقے کے بعض عرب ممالک کی جانب سے قطر کے محاصرے پر تنقید کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایک پڑوسی اور برادر ملک کی حیثیت سے قطر کے لئے ایران کی فضائی، بحری اور بری سرحدیں ہمیشہ کھلی رہیں گی-

 امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے ملت قطر اور حکومت کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات ہمیشہ ترقی کی جانب گامزن رہے ہیں اور قطر، عالم اسلام کے مسائل کے حل میں مدد کے لئے تمام میدانوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے-

 

ٹیگس