Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے مغربی دعوے مسترد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مغربی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور حکومت نےعالمی پابندیوں کا مقابلہ کیا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے آج منگل کے روز صحت سے متعلق قومی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عالمی پابندیوں اور دیگر مشکلات کے باوجود اہم اقدامات اور مشکلات کے خاتمے کے لئے تعمیری اقدامات اور فیصلے کئے۔.

صدر روحانی نے کہا کہ عالمی ظالمانہ پابندیوں نے ایرانی عوام کو نشانہ بنایا تاہم ان مسائل کے خاتمے کے لئے ہم نے مغربی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات کا آغاز کیا اور ہمیں یقین تھا کہ ہم اس مقصد میں کامیاب ہوں گے.

صدرمملکت نے کہا کہ اگر ہم ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے تو کیا امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت ہمیں چین سے بیٹھنے دیں گے اور کیا خطے میں بعض جابر ممالک ہمیں تنگ کرنے سے باز رہیں گے؟

خطے کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدترین اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران نے عراقی قوم اور حکومت کی حمایت ومدد کی ۔

 

ٹیگس