Jul ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران میں غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت

رہبر انقلاب اسلامی کے حکم سے ایران میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔

 ایران کی وزارت خارجہ میں غیر ملکیوں اور پناہگزینوں کے امور کے ڈائریکٹر احمد محمدی فر نے بتایا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے حکم کے تحت، سن دوہزار پندرہ سولہ کے تعلیمی سال کےدوران غیر قانونی طور پر ایران میں مقیم تارکین وطن کے اسی ہزار بچوں کو اسکولوں میں مفت تعلیم اور دیگر سہولتیں مہیا کی گئیں۔
 انہوں نے کہا کہ آج ایران میں قانونی اور غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے تمام بچوں کو اسکول کی تعلیم مفت فراہم کی جارہی ہے۔
احمد محمد فر نے مزید کہاکہ اس وقت قانونی طور پر ایران میں مقیم غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں کے تین لاکھ تیس ہزار بچے ایرانی بچوں کے ساتھ  تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے اسکولوں میں سیکڑوں نئی کلاسیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔

ٹیگس