Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  •  امریکہ قاتلوں اور دہشت گردوں کا حامی ہے، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے جرائم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ امریکہ ہر روز اپنے جرائم کا سلسلہ بڑھاتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں قاتلوں کی حمایت اس کا معمول بن گیا ہے-
آیت اللہ محمد علی کرمانی نے عراقی فوج اور رضاکار فورس کی کوششوں سے شہر موصل کی آزادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موصل کی آزادی کا پیغام یہ ہے کہ اگر عوام ظالموں کے سامنے ڈٹ جائیں تو اللہ تعالی ان کی مدد کرتا ہے-
انہوں نے عراق وشام میں دنیا کے چھیاسی ممالک کے دہشت گردوں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت سمیت دہشت گردوں کی حمایت کرنا، امریکہ کی اصلی ماہیت ہے-
انھوں نے ایران کی مسلح افواج کی فوجی اور دفاعی طاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو ایران کی مسلح افواج کی طاقت، شام میں داعش کے ٹھکانے پر سپاہ پاسداران کے حملے اور ایران کے جدید ترین فوجی ساز و سامان کا اعتراف ہے اور امریکی حکومت ایران کی فوجی طات کو اپنے ملک کے لئے ایک چیلینج سمجھتی ہے-
آیت اللہ موحدی کرمانی نے واشنگٹن کی جانب سے ایران پر اقتصادی دباؤ ڈالنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام ، گذشتہ چار عشروں سے صبر واستقامت کے ساتھ ہر طرح کے دباؤ کو برداشت اور ملک کے اسلامی جمہوری نظام کی حمایت کرتے رہے ہیں-

ٹیگس