Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • نامور ایران خاتون ریاضی داں کے انتقال پر صدر کا اظہار افسوس

صدر ڈاکٹر حسن روحانی عالمی شہرت یافتہ ایرانی ریاضی دان مریم میرزا خانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ریاضی کا اعلی ترین فیلڈز میڈل ایوارڈ اور بلو مینٹل ایوارڈ حاصل کرنے والی نامور ایرانی ریاضی داں اور پروفیسر مریم میرزا خانی چالیس سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ تین مئی انیس سو ستتر کو تہران میں پیدا ہونے والی مریم میرزا خانی کافی عرصے سے سرطان کے عارضے میں مبتلا تھیں اور امریکہ کے ایک اسپتال میں ان کا علاج کیا جارہا تھا۔ صدر حسن روحانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مریم میرزا خانی نے اپنی محنت اور لگن سے دنیا بھر میں ایران کا نام روشن کیا۔ صدر نے ان کی علمی اور سائنسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم میرزا خانی نے خواتین کے عزم و ارادے کی اعلی مثال قائم کی ہے۔
اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی ، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر اعلی تعلیم محمد فرھادی، محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی اور تہران میں مقیم اقوام متحدہ کے نمائندے گیری لوئیس نے بھی مریم میرزا خانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مریم میرزا خانی کو سن دو ہزار چودہ میں، ریمن سرفیس کی ڈائنامک اور جیومیٹری کے حوالے سے ان کی تحقیقات پر ریاضی کا اعلی ترین ایوارڈ فیلڈز میڈل دیا گیا تھا۔

ٹیگس