Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک ملاقات میں علاقائی اورعالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش  نے نیو یارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کےسالانہ اسمبلی اجلاس کے موقع پرہونے والی ملاقات کے دوران تازہ ترین علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات میں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے جوہری معاہدے کے حوالے سے بھی بات چیت کی.

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ عالمی شخصیات اور بعض ممالک کے  عہدیداروں اور حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کررہے ہیں۔

 

ٹیگس