Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • صیاد تین میزائل ایرانی فوج کے حوالے

ایران نے مقامی سطح پر ڈیزائن کیے جانے والے صیاد تین میزائل کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کردی ہے اور اس میزائل کی پہلی کھیپ فوج کے حوالے کردی گئی ہے۔

صیاد تین میزائل کی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع حسین دھقان اور فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی بھی موجود تھے۔
ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے اس موقع پر کہا کہ فضائی دفاع کو ترقی دینا ملک کی دفاعی اسٹریٹیجی کا حصہ ہے جس میں کم، درمیانے اور طویل فاصلے  تک مارے کرنے والے میزائلوں کی تیاری شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صیاد تین میزائل میں دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور یہ ہر قسم کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تہران اپنی اندرونی توانائیوں کے بل پر دفاعی طاقت میں اضافہ کرتا رہے گا اور اس میں ذرہ برابر کمی نہیں آئے گی۔
قابل ذکر ہے صیاد تین میزائل ایک سو بیس کلومیٹر کی حدود میں پرواز کرنے والے ہوائی جہازوں، ڈرون طیاروں، کروز میزائلوں اور ہیلی کاپٹروں کو، تیز رفتاری کے ساتھ انتہائی بلندی پر نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگس