Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • اب ’’موٹرلینس‘‘ بھی ہوگی تہران میں! ۔ تصاویر

گزشتہ روز تہران میں ’’موٹرلینس‘‘ سروس شروع کر دی گئی۔

گزشتہ روز تہران میں وزیر صحت کی موجودگی میں تہرانی شہریوں کے لئے ’’موٹرلینس‘‘ سروس شروع کر دی گئی جس کے تحت فی الحال ۲۰۰ موٹرلینس تہرانی شہریوں کو طبی خدمات فراہم کریں گی۔ یہ ’’موٹرلینس‘‘ ای سی جی مشین، آکسیجن کٹ، ٹیلی میڈیسن، مَدَر ڈیلیوری کِٹ، بی پی آپریٹر وغیرہ جیسی متعدد اور جدید سہولیات سے لیس ہیں۔ یہ ’’موٹرلینس‘‘ بیمار کے ہونے والے طبی معائنہ کی رپورٹ کو آنلائن مربوطہ اسپتالوں تک بھیجنے پر بھی قادر ہیں تاکہ علاج کے لئے ضروری انتظامات کم سے کم وقت میں کر دئے جائیں۔

ٹیگس