Jul ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • نئ پابندیاں امریکہ کی ایران دشمنی کا ثبوت

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکا کی ہمہ گیر اور دیرینہ دشمنی کو نئے ایران مخالف امریکی بل کا محرک قرار دیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے بدھ کوایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہونے کے بعد سے ہی ایرانی قوم کے خلاف دشمنانہ اقدامات کا آغاز کیا اور اب بھی اس کی کینہ توزی جاری ہے۔
نقوی حسینی نے کہا امریکی کانگرس میں پاس ہونے والے نئے ایران مخالف بل سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ ایران کے تعلق سے امریکا کی ریپبلیکن اور ڈیموکریٹ دونوں پارٹیوں کی پالیسی دشمنانہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کے دشمنانہ اقدامات کے مقابلے کا بل ایرانی پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہے اورانتس جولائی کو قومی سلامتی کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے اب تک جامع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے لیکن اگر مشترکہ ایکشن پلان کی نگراں کمیٹی اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ اب اس پر عمل درآمد ایران کے فائدے میں نہیں ہے تو یقینا اس سلسلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیگس