Aug ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران میں داعش کے 27 دہشتگرد گرفتار

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے ملک کے بعض صوبوں اورشہروں میں حالیہ آپریشن کے دوران داعش کے 27 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

ایرانی وزارت اینٹلی جنس نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ملک کے حساس اداروں نے حالیہ دنوں میں بعض مرکزی صوبوں اور مذہبی شہروں میں دہشتگردوں کا سراغ لگاتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ہونے سے پہلے ان عناصر کو مختلف آپریشنز کے دوران پکڑ لیا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ایرانی وزارت اینٹلی جنس کے مطابق، ان آپریشنز میں ایک علاقائی ملک کے حساس ادارے کے ساتھ معلومات کے تبادلے بھی کئے گئے.

دہشتگردوں کا منصوبہ تھا کہ وہ گھریلو اشیا کی صورت میں جنگی آلات اور اسلحہ ملک میں داخل لائیں تاہم ان آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں کے 10 سہولت کاروں کو سرحد پار اور 17 لوگوں کو ملک کے اندر پکڑ لیا گیا۔ اس بیان کے مطابق، پانچ دہشتگردوں کو ملک میں کارروائیوں کا آغاز کرنا تھا اور باقی عناصر کو سہولت کاری کا کردار ادا کرنا تھا۔

ایرانی انٹیلیجنس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں جنگی ہتھیاربرآمد کئے گئےہیں۔

ٹیگس