Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • دشمنوں كا مقابلے كرنے كے لئے آمادہ ہيں: ايرانی كمانڈرز

اسلامی جمہوريہ ايران كے اعلی فوجی كمانڈروں نے كہا ہے كہ ايران كی افواج دشمن سے مقابلے كے لئے تیار ہيں۔

اسلامی جمہوريہ ايران كے ڈپٹی كمانڈرانچيف بريگيڈير جنرل احمد رضا پوردستان نے تہران كی آرمی يورنيورسٹی كے دورے كے موقع پر فوجی جوانوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے دشمن جديد ٹيكنالوجی سے ليس اسلحے اور جارحيت پر مبنی جنگی سازوسامان كے ساتھ ہمارے ملک كو نقصان پہنچنا چاہتے ہيں ليكن ہم اپنے ايمان كی طاقت اور پوری تياری كے ساتھ دشمن كی چالوں اور سازشوں سے مقابلے كے لئے تيار ہيں۔

دوسری جانب  سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کے نائب کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ ایرانی قوم کے سامنے بے بس ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران اب ایک عالمی طاقت بن رہا ہے۔

حسین سلامی نے کہا کہ دشمنوں نے ایرانی معاشرے کو اقتصادی پابندیوں اور سیاسی عزائم سے نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر اسلامی انقلاب نے دشمنوں کے سارے عزائم ناکام بنا دئیے۔

سنیئر ایرانی کمانڈر نے کہا کہ امریکہ نے اب تک دنیا میں مختلف ممالک پر قبضہ کیا اور متعدد حکومتوں کو گرانے میں ملوث رہا مگر وہ آج ایرانی قوم کے سامنے بے بس ہوچکا ہے اور اس نے ہمارے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

ٹیگس