ایران کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ گلستان، خراسان رضوی، اور خراسان شمالی صوبوں میں آنے والے سیلاب میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

ایران کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے سربراہ اسماعیل نجار نے ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خراسان رضوی میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ صوبہ گلستان میں چار اور صوبہ خراسان شمالی میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے - انہوں نے کہا کہ صوبہ گلستان کے علاقے علی آباد میں دو افراد لاپتہ ہیں جنھیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے - ڈیزاسٹرمینیجمنٹ کے سربراہ نے کہاکہ سیلاب سے سڑکوں اور شہری تنصیبات کو خاصا نقصان پہنچا ہے اور چار سو افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے باہر نکالا گیا ہے- اس درمیان صوبہ خراسان رضوی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے - ادھر شمالی صوبے گیلان میں بھی سیلاب سے کئی گاؤں زیرآب آگئے ہیں -

Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۷ UTC
کمنٹس