Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کارروائیاں

نائب ایرانی صدر نے سیلاب کی وجہ سے ملک کے متعدد علاقوں میں تباہی اور سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل کے فوری حل پرتاکید کی ہے۔ اسحاق جہانگیری نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں  کی جلد بحالی کو حکومتی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کو درپیش مسائل کے حل کیلبڑے پیمانے پرامدادی سرگرمیاں شروع  کر دی گئیں۔

واضح  رہے کہ ایران کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ گلستان، خراسان رضوی، اور خراسان شمالی صوبوں میں آنے والے سیلاب میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں. ایران کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے سربراہ اسماعیل نجار نے کہا کہ صوبہ خراسان رضوی میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ صوبہ گلستان میں چار اور صوبہ خراسان شمالی میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے - انہوں نے کہا کہ صوبہ گلستان کے علاقے علی آباد میں دو افراد لاپتہ ہیں جنھیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے ۔

ڈیزاسٹرمینیجمنٹ کے سربراہ نے کہاکہ سیلاب سے سڑکوں اور شہری تنصیبات کو خاصا نقصان پہنچا ہے اور چار سو افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے باہر نکالا گیا ہے- اس درمیان صوبہ خراسان رضوی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے ۔  ادھر شمالی صوبے گیلان میں بھی سیلاب سے کئی گاؤں زیرآب آگئے ہیں

ٹیگس