Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران مغربی ایشیا میں نیوکلیئر میڈیسن برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک

ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے ایران میں ریڈیو میڈیسن کی تیاری میں ساٹھ ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آئندہ چار برس میں ریڈیو میڈیسن تیار کرنے والا مغربی ایشیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اتوار کو تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کی اولین ترجیح ایٹمی صنعت کے تمام شعبوں میں پیشرفت کرنا ہے۔
علی اکبر صالحی نے بوشہر میں روس کے تعاون سے دو ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر ہاسپیٹل کی تعمیر کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر ہاسپیٹل مغربی ایشیا میں اپنی مثال آپ ہوگا۔
ایران کی ایٹمی انرجی کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کی نئی سرگرمیاں، ریسرچ، ایکسپلوریشن، ایٹامک پروپیلر، ریسرچ و توسیعی امور، جدید نسل کے سینٹری فیوج اور ریڈیو میڈیسن تیار کرنے پر مشتمل ہوں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دس اگست کو ایک بار پھر علی اکبر صالحی کو ایران کی ایٹمی انرجی ادارے کا سربراہ منصوب کیا ہے۔

ٹیگس