Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچانے والے خود نقصان اٹھائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتہ ایران، علاقے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور جو بھی اسے نقصان پہنچانا چاہے گا وہ خود کو اور اپنے ملک کو نقصان پہنچائے گا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو کابینہ کے اجلاس میں ایٹمی سمجھوتے کے خلاف امریکی صدر کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دعوی کہ ایٹمی سمجھوتہ امریکی تاریخ کا بدترین سمجھوتہ ہے، صحیح نہیں ہے کیونکہ ایٹمی سمجھوتے میں جو چیز اہمیت کی حامل ہے وہ مفاہمت اور جیت جیت کا موضوع ہے اور ہرگز ایسا نہیں ہوا کہ ایک فریق کی جیت ہوئی ہو اور دوسرے کی ہار ہوئی ہو۔
صدر روحانی نے کہا کہ اگر امریکہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے خلاف قدم اٹھانے کی کوشش کر ےگا تو پوری دنیا امریکہ کے مد مقابل آجائے گی کیونکہ دنیا کے ممالک اس شخص کے خلاف ہوں گے جو مشترکہ جامع ایکشن پلان کو کمزور کرنا چاہےگا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت ایران نے عملی طور پر، اقتصاد کو بچانے، دنیا کے ساتھ تعمیری تعاون اور اخلاقی اقدار کی بحالی کے لئے اچھے اور اہم قدم اٹھائے ہیں۔

 

ٹیگس