Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  •  داعش اور دہشت گردوں کے حامی جبر اور منافقت کی مثال

ایران کے صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کے مقاصد اور اقدامات مذہبی عقائد اور اسلامی شریعت کے مطابق ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز عراق کی طرف سے مسلط کردہ 8 سالہ جنگ کے دوران زخمی ہونے والے ایرانی جانبازمرتضی رضیعی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسلام مخالف انتہاپسندوں کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش اور دہشت گردوں کے حامی دور حاضر میں جبر اور منافقت کی زندہ مثال ہیں۔

صدر مملکت نے ایرانی جانباز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں محسن حججی کی مظلومانہ شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی بہادری اور قربانیاں نہ ہوتیں تو آج عراق اور شام سمیت خطے اور دنیا کے ممالک میں دہشت گردوں اور تکفیری عناصر کی ظالمانہ حکومتیں قائم ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شام اور عراق میں دہشت گرد اقتدار میں آجاتے تو اسلام کی عزت اور وقار کی کوئی نشانی نہ رہتی۔

ایران کے صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق اور نہ ہی ان کے مقاصد اور اقدامات مذہبی عقائد اور اسلامی شریعت کے مطابق ہیں بلکہ وہ نام نہاد اسلام کے حامی بن کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں اور نام نہاد مسلمان کی شکل میں منافقت پر اترتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داعش اور دہشت گردوں کے حامی دور حاضر کے جبر اور منافقت کرنے والے عناصر ہیں ۔

ٹیگس