Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • نامزد وزرا کی اہلیت کا جائزہ لینے کا آخری مرحلہ

گزشتہ ہفتے بھی ایرانی صدر نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے نامزد وزراء اور ان کے آئندہ لایحہ عمل کا دفاع کیا تھا۔

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی آج کے اجلاس میں نامزد وزرا کی اہلیت کا جائزہ لینے کے آخری مرحلے میں شریک ہوں گے اور اپنے وزرا کی قابلیت اور اہلیت کا دفاع کریں گےگزشتہ ہفتے بھی ایرانی صدر نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے نامزد وزرا اور ان کے آئندہ لایحہ عمل کا دفاع کیا تھا اور آج بھی اپنے قانونی 50 منٹ میں آخری بار کے لئے نامزد وزرا کی اہلیت کی توثیق کریں گے.

ایران کے صدر کے خطاب کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے نامزد وزرا کو اعتماد کا ووٹ دینے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے 15 اگست کو اپنی نئی کابینہ کے لئے نامزد کئے جانے والے 17 وزرا کے ناموں کو اسلامی مجلس شوری (پارلیمنٹ) میں پیش کئے تھے۔

ڈاکٹر روحانی نے 5 اگست کو ایرانی پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ایران کے 12ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اس تقریب میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے رہنما اور اعلی حکام نے شرکت کی تھی.

صدر روحانی کی نئی کابینہ کے لئے نامزد وزراء کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

وزیر خارجہ: ڈاکٹر محمد جواد ظریف

وزیر دفاع: بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی

وزیر داخلہ: ڈاکٹر عبدالرضا رحمانی فضلی

وزیر انٹیلی جنس: ڈاکٹر سید محمود علوی

وزیر خزانہ: ڈاکٹر مسعود کرباسیان

وزیر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی: ڈاکٹر محمد جواد آذری جہرمی

وزیر تعلیم: سید محمد بطحایی

وزیر صحت: ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی

وزیر محنت اور سماجی بہبود: ڈاکٹر علی ربیعی

وزیر زراعت: محمود حجتی نجف آبادی

وزیر انصاف: ڈاکٹر سید علیرضا آوایی

وزیر مواصلات اور شہری ترقی: ڈاکٹر عباس آخوندی

وزير صنعت، کان کنی اور تجارت: ڈاکٹر محمد شریعتمداری

وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس: ڈاکٹر سید عباس صالحی

وزیر پیٹرولیم: بیژن نامدار زنگنہ

وزیر توانائی: حبیب اللہ بی طرف

وزیر اسپورٹس اور امور نوجوانان: ڈاکٹر مسعود سلطانی فر

ٹیگس