Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران علاقے میں امن و استحکام کا سرچشمہ ہے، جنرل سلیمانی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈرنے کہا ہے کہ آج ایران علاقے میں امن و استحکام کا سرچشمہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی بحران نہیں پیدا کیا اور نہ ہی اس نے تکفیریوں کی حمایت کی بلکہ آج ایران علاقے میں امن و استحکام کا سرچشمہ ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی نے اتوار کو تہران میں مسجد کے عالمی دن کی مناسبت سے پندرہویں اجلاس میں کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گرد گروہوں منجملہ جیش الاسلام، جیش الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو ایران کے خلاف بنایا ہے لیکن آج ایران شام کے اندر امن واستحکام کا سرچشمہ ہے۔
جنرل سلیمانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران نے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ علاقے میں سعودی حکام کی مذہبی جنگ کو مذہب کے ہی ذریعے کنٹرول کیا ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں ایک حقیقی اور ناقابل تسخیر طاقت سے بہرہ مند ہے۔
انہوں نے شام میں داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں محسن حججی کی شہادت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ شہید محسن حججی مسجد کے ہی تربیت یافتہ تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج مغربی ملکوں سے ایران کا تنازعہ مسجد کے ہی معاملے منجملہ مسجد الاقصی اور مسجد الحرام کے معاملے پر ہے۔

ٹیگس