Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • تہران میں دو عالمی نمائشوں کا آغاز

ہاتھ سے بنے قالین کی چھبیسویں اور گلاس انڈسٹری سے متعلق پہلی بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

ہاتھ سے بنے قالین کی چھبیس ویں عالمی نمائش میں سات سو تیس ایرانی تیار کنندگان اور دسیوں غیر ملکی تاجر اور درآمدکنندگان حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر عالمی امن کے نعرے سے مزین ہاتھ سے بنے ہوئے ایک قالین کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ یہ قالین عالمی امن کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے کو دیا جائےگا۔ یہ نمائش انتیس اگست تک جاری رہے گی۔شیشہ سازی اور اس کی ذیلی صنعتوں کی پہلی عالمی نمائش بھی بدھ سے تہران میں شروع ہوگئی ہے جس میں درجنوں ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں۔تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں جاری اس نمائش کا اہتمام دنیا بھر میں شیشہ سازی کی سب بڑی نمائش کرنے والی جرمن کمپنی گلاس ٹیک اور ایران میں شیشہ سازی سے وابستہ صنعتکاروں کی یونین کے تعاون سے کیا گیا ہے۔اس نمائش میں فرانس، اٹلی، جرمنی اور چین کی کمپیناں بھی شریک ہیں۔ یہ نمائش چھبیس اگست تک جاری رہے گی۔

ٹیگس