Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران مسافر طیاروں کے گزرنے کا محفوظ کوریڈور

ایران کی بری فوج کے خاتم الانبیا ایئرڈیفینس ہیڈکوارٹر کے سربراہ نے ایران کی فضائی حدود کو مشرق وسطی جانے والے مسافر طیاروں کے لیے بہترین اور محفوظ ترین فضائی راستہ قرار دیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے تہران کی مرکزی جمعہ کے خطبوں سے قبل نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چودہ ہزار مسافر بردار طیارے ایران کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پچاس ملین مسافر مختلف ایئر لائنوں کے ذریعے ایران کی فضائی حدود سے گزرے ہیں۔انہوں نے ایران کے فضائی دفاع کو مقامی اور مستعد بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تین ہزار سات سو دشوار گزار مقامات پر ایئر ڈیفینس یونٹ کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔پریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ فوج کا خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر، قومی سلامتی کے میدان میں موثر کر دار ادا کر رہا ہے۔

ٹیگس