Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام اغیارکی دھمکیوں اور سازشوں سے خوفزدہ نہیں

صدر مملکت نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی نے نہ ڈرنے کا درس دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے  کہا ہے کہ ایرانی عوام اغیار کی دھمکیوں اور سازشوں سے خوفزدہ نہیں ہے اس لئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے اغیار سے نہ ڈرنے کا درس دیا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے آج صبح اپنی کابینہ کے ہمراہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر میں فاتحہ پڑھی، پھول چڑھائے اور آپ کے افکار و نظریات اور امنگوں سے تجدید عہد کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے 8 سالہ دفاع مقدس کے موقع پر جب بڑی طاقتوں نے جارح کی حمایت کی تھی ایرانی عوام کوعزم صمیم کے ساتھ سازشوں کا مقابلہ کرنے کا درس دیا۔

صدرمملکت نے بنیادی آئین،انتخابات،عوامی رائے، آزاد وخودمختارپارلیمنٹ اورعدلیہ کو امام خمینی (رح)کے جملہ اقدامات میں سے قرار دیا۔

 

ٹیگس