Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام کو اغیار کی دھمکیوں اور سازشوں کا کوئی خوف نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے عوام کو اغیار کی دھمکیوں اور سازشوں کا کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ ایرانی قوم نے اغیار سے نہ ڈرنے کا درس امام خمینی سے حاصل کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی امنگوں سے حکومتی کابینہ کے ارکان کے تجدید عہد کے پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران کہ جب دنیا کی ساری طاقتیں جارح کی حمایت کررہی تھیں ایرانی عوام کو یہ درس دیا کہ ایک قوم کس طرح مستحکم اور پختہ عزم و ارادے کے ساتھ طرح طرح کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتی ہے - صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بنیادی آئین ، عوام کے ووٹ اور انتخابات ، خود مختار پارلیمنٹ ، بااختیار حکومت اور آزاد عدلیہ کو امام خمینی کی یاد گار بتایا اور کہا کہ امام خمینی نے اسلامیت اور جمہوریت کوایک ساتھ ایرانی عوام کو تحفے میں دیا اور یہ ثابت کردیا کہ قومی حاکمیت اور جمہوریت کے زیرسایہ دین اور الہی احکامات کا نفاذ عوام کے ذریعے اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے پر منتج ہوتا ہے - واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کی نئی کابینہ کے ارکان نے اتوار کو امام خمینی کے حرم میں حاضری دی اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے کےساتھ ساتھ پھولوں کی چادر چڑھائی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کے اصولوں اور امنگوں سے تجدید عہد کیا -

ٹیگس