Aug ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج کے فضائی دفاعی سیسٹموں کی تقریب رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے تہران میں ڈیٹا جمع کرنے کی سائٹس کے آٹومیشن، متحرک ٹیپینگ سسٹم،نیوی گیشن سسٹم اور آلات ، موسمیاتی نظام اور ایرونٹیکل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی رونمائی کی

ایران کی فوج نے خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے یوم تاسیس کے موقع پر پیر کو صامت ایک ، سما ، سمیع اور بصیر نامی دفاعی سسٹم کا افتتاح کیا- اس موقع پر خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی بھی موجود تھے- خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کا قیام رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان سے اکتیس اگست دوہزار آٹھ میں عمل میں آیا تھا- سماء نامی فضائی ٹریفک کے اہداف کی شناخت اور مینجمنٹ سسٹم کہ جو مغربی ایشیا میں پہلی بار ایرانی فوج کے فضائی دفاعی شعبے کے ماہرین کے ہاتھوں تیار کیا گیا ہے اور اس کی ٹیکنالوجی کہ جو صرف   چند ملکوں کے پاس ہی ہے، پروازوں کے بارے میں آٹومیٹیک طریقے سے نہایت دقیق اورگہری اطلاعات حاصل کرنے اور ہر پرواز کی شناخت کے راستے کو نہایت مختصر کر سکتی ہے- بصیر نامی کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک پر رڈار کی معلومات اور نیوی گیشن کی نمائش اور ترسیل کا نظام، ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ جو چھے سسٹم کے بجائے ، اطلاعات کی تقسیم ، تجزیئے اور منتقلی ، پروازوں کے نیوی گیشن سیسٹم سے سوال و جواب اور نیوی گیشن سگنلوں کو وصول کرنے کا کام انجام دیتا ہے- سمیع نام کا متحرک ٹیپینگ سسٹم اور نیوی گیشن سسٹم کو کہ جسے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے ماہرین کے ہاتھوں تیار کیا گیا ہے ،مختلف چھوٹے بڑے سائز میں تیار کرکے ڈرون سمیت ہر طرح کے طیاروں پر نصب کیا جا سکتا ہے تاکہ مختلف پروازوں کےسگنل ، ریڈار اور نیوی گیشن کی اطلاعات کو قریب ترین اسٹیشن کو بھیج سکے- ان دفاعی سیسٹم کے افتتاح کے موقع پر ڈیٹاز یا اطلاعات جمع کرنے کی سائٹوں کے آٹومیشن سسٹم کی بھی رونمائی ہوئی

ٹیگس