Sep ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ايران اور روس كے بڑھتے ہوئے تعلقات

اسلامی جمہوريہ ايران اور روس كے تعلقات مختلف شعبوں ميں تيزی سے بڑھ رہے ہيں۔

    اسلامی جمہوريہ ايران كے نائب وزير خارجہ برائے عرب اور افريقي امور حسين جابری انصاری نے شام كے امور ميں روسی صدر كے خصوصی نمائندے الگزينڈر لاورنتيف سے تہران ميں گفتگو کرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالک شام ميں قيام امن كے لئے كوششيں جاری ركھيں گے۔.

روسی صدر كے خصوصي نمائندے نے ايران كي اعلی سلامتی كونسل كے سيكرٹری علي شمخانی كے ساتھ اہم ملاقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس ملاقات ميں ايران اور روس كے تعلقات كو مزيد فروغ دينے كے لئے مختلف تجاويز پر بات چيت ہوئي.

انہوں نے كہا كہ دونوں ممالک كے درميان اعتماد كی فضا قابل اطمينان سطح پر ہے.

 

ٹیگس