Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  •  امام خمینی (رح) کے نظریات اور انقلابی افکار کی بالادستی پر تاکید

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ملک کی تشخیص مصلحت نظام کونسل امام خمینی کی یاد کو تازہ کرتی ہے اور یہ کونسل انقلاب کا ایک ثمرہ ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اراکین نے بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ کونسل امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی یاد کو زندہ کرتی ہے اور یہ اسلامی انقلاب کا ایک ثمرہ ہے۔


آپ نے فرمایا کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل ملک کا نظم و نسق چلانے کے عمل میں بہت ہی موثر کردار کی حامل ہے اسی لئے اس کونسل پر امام خمینی اور اسلامی انقلاب کے افکار حکفرما رہنے چاہئیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سابق سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ جناب ہاشمی رفسنجانی نے سالہا سال اس کونسل کی سربراہی کی اور پوری توانائی تدبیر اور مکمل آگاہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا۔
انہوں نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کونسل کے سرگرم ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگس