• بزرگ  ذاکرین اور مداحان اہلبیت کی پندرہویں عالمی کانفرنس

سینیئر ذاکرین اور مداحان اہلبیت اطہرا ار نوحہ خوانوں کی پندرہویں عالمی کانفرنس مرکزی ایران کے شہر اصفہان میں شروع ہوگئی ہے۔

بدھ سے شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد اہل بیت عصمت و طہارت کی مدح سرائی اور امام حسین علیہ السلام کے غم میں نوحہ خوانی میں قابل قدر خدمات انجام دینے والے ذاکرین، مداحوں اور نوحہ خوانوں  کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔صوبائی ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت و اسلامی رہنما‏ئی حجت الاسلام حبیب رضا ارزانی نے بتایا ہے کہ اس کانفرنس میں، برطانیہ، ہندوستان، افغانستان، بحرین، چلی، ارجنٹائن، ملائیشیا اور جمہوریہ آذربائیجان سمیت دنیا کے بتیس ملکوں کے ساٹھ سے زائد ذاکرین اور نوحہ خوان حضرات شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے دوران ستر سے نوے برس کے ذاکرین مداحوں اور نوحہ  خوانوں کی خدمات کی قدر دانی کے ساتھ ساتھ مصائب امام حسین علیہ اسلام کے حوالے سے دو کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی۔اس موقع پر امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مقاصد اور محبت اہلبیت کے حوالے سے دو علمی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۶ UTC
کمنٹس