Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکی ایوان نمائندگان کے تازہ فیصلے سے طیاروں کی خریداری متاثرنہیں ہوگی

ایران کی ہوائی کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے لئے نئے طیاروں کی خریدادی کے معاہدوں پر بین الاقوامی سطح پر دستخط ہوچکے ہیں اس لئے امریکی ایوان نمائندگان کے نئے بل کا طیاروں کی خریداری پر کوئی اثر نہیں ہوگا

امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کو ایک بل منظور کرکے ایران کو مسافر طیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کردی - ایران کی ہوائی کمپنی کے سربراہ علی عابدزادہ نے جمعے کو ارنا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ طیارے بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ سبھی معاہدے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے تحت ہوئے ہیں اور عالمی برادری کے ساتھ ایران کے سمجھوتے کی اقوام متحدہ نے بھی تائید کی ہے انہوں نے کہا کہ سبھی کمپنیاں اپنے معاہدوں پر باقی ہیں اور ان معاہدوں پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے - ایران کی ہوائی کمپنی کے سربراہ نے کہاکہ ماضی میں ایران کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران کی ہوائی صنعت بدستورترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے -

ٹیگس