Sep ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • نیویارک میں ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ جا‏ئزہ کمیشن کا اجلاس

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ممالک کےدرمیان طے پانےوالے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مشترکہ کمیشن کا نواں اجلاس منعقد ہوا

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مشترکہ کمیشن کے نویں اجلاس میں ایران کے نائب وزرائےخارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی ، یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی  کی نائب سربراہ ہلگا اشمیت اور امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ ، چین اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ اور سیاسی شعبے کے ڈائریکٹروں نے شرکت کی -اس اجلاس کے اختتام پر ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مشترکہ کمیشن کے اراکین نے ایٹمی سمجھوتے پر کامیاب عمل درآمد کو نقصان پہنچانےوالے کسی بھی اقدام سے پرہیز کرتے ہوئے پوری نیک نیتی کے ساتھ مکمل عمل درآمد پر تاکید کی ہے - مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ہر تین مہینے میں ایک بار منعقد ہوتا ہے اور اس کا مقصد ایٹمی سمجھوتے پرعمل درآمد کے عمل اور فریقوں کی شکایتوں کا جائزہ لینا ہے- مشترکہ جامع ایکشن پلان کے مشترکہ کمیشن کا دوسرا اجلاس بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوگا- اس اجلاس میں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سمیت امریکہ ، روس ، برطانیہ ، فرانس چین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے-